لیسکو کا آپریشن ، 6700 سے زائد نادہندگان سےگذشتہ 1ماہ میں کتنے واجبات وصول کر لیے ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
لیسکو کا آپریشن ، 6700 سے زائد نادہندگان سےگذشتہ 1ماہ میں کتنے واجبات وصول کر لیے ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔یکم اکتوبر سے31 اکتوبر کے دوران 6 ہزار 700 سے زائد نادہندگان سے 25 کروڑ 80 لاکھ 80 ہزار سے زائد واجبات کی وصولی کر لی گئی۔
بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے سینٹرل سرکل میں 1243 نادہندگان سے 5 کروڑ 35 لاکھ 60 ہزار کی ریکوری کی گئی، ایسٹرن سرکل میں 528 نادہندگان سے 7 کروڑ 93 لاکھ 20 ہزار کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 512 نادہندگان سے 85 لاکھ روپے، سدرن سرکل میں 63 نادہندگان سے 35 لاکھ روپے، شیخوپورہ سرکل میں 424 نادہندگان سے 96 لاکھ 40 ہزار روپے کی ریکوری کی، قصور سرکل میں 3543 نادہندگان سے 9 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ ننکانہ سرکل میں 391 نادہندگان سے1 کروڑ 2 لاکھ 20 ہزار روپے ریکوری کی گئی ۔یہ مؤثر کارروائیاں لیسکو کی ٹیموں نے پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل ڈسکوز سپورٹ یونٹ کی مدد سے انجام دیں۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں ہماری پالیسی کا حصہ ہیں کیونکہ ادارے کی مالی خودمختاری اور صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی ہمارے اہداف کا حصہ ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے واجبات بروقت ادا کریں تاکہ سسٹم پر مالی دباؤ کم ہو اور فراہمی و ترسیل کا عمل مستحکم رہے۔