سپر ایشیا گروپ کے چیئرمین اور معروف صنعتکار حاجی محمد اشرف مغل رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔


گوجرانوالہ: سپر ایشیا گروپ کے چیئرمین اور معروف صنعتکار حاجی محمد اشرف مغل رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر پر کاروباری و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 80 علی اشرف مغل اور سابق صدر چیمبر آف کامرس عمر اشرف مغل کے والد محترم تھے۔ حاجی محمد اشرف مغل نے صنعتی شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں اور شہر کی کاروباری برادری میں باوقار مقام رکھتے تھے۔

ان کی نماز جنازہ مسجد الآمنہ نزد سپر ایشیا میں ادا کر دی گئی، جس میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جا رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔
