۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور ایران کے ساتھ جاری کشیدگی میں امریکہ کو برتری حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج بے مثال ہے اور اگر ایران نے جارحانہ رویہ جاری رکھا تو اسے جنگ کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
امریکی صدر نے ایران کو دہشتگرد ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے مفادات اور اتحادیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب کے دوران ایک یہودی عبادت گاہ (سیناگوگ) پر ہونے والے حملے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی مقامات پر حملے ناقابلِ قبول ہیں اور حکومت ایسے واقعات کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔