وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ آذربائیجان حکومت کی دعوت پر ڈی ایٹ میڈیا فورم میں شرکت کے لئے باکو پہنچ گئے۔ حیدر علیوف انٹرنیشنل ایئر پورٹ باکو پر آذربائیجان کی میڈیا ڈویلپمنٹ ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد اسماعیلوف نے وفاقی وزیر اطلاعات کا استقبال کیا۔ آذربائیجان میں منعقد ہونے والے ڈی ایٹ فورم کا موضوع ”مباحثے، تعاون اور علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دینا“ ہے۔ ڈی ایٹ میڈیا فورم میں پاکستان سمیت آذربائیجان، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائجیریا اور ترکیہ کے میڈیا ماہرین اور پالیسی ساز شرکت کر رہے ہیں۔ فورم میں ڈی ایٹ ممالک کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے، تجربات کے تبادلے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات فورم میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور میڈیا فورم میں میڈیا تعاون، حقائق پر مبنی رپورٹنگ، ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں مشترکہ لائحہ عمل سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات کی ڈی ایٹ کے سیکریٹری جنرل، رکن ممالک کے وزرائے اطلاعات، میڈیا سربراہان اور مختلف عالمی ماہرین سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good. https://accounts.binance.info/ES_la/register?ref=VDVEQ78S