وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ کوپ 30 کانفرنس کے موقع پر پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کاپ 30 کانفرنس میں پاکستان پویلین قائم کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ فیتہ کاٹ کرپاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ جاسنڈا آرڈرن کو کاپ 30 کانفرنس میں پسیفک ممالک کے لئے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔
جاسنڈا آرڈرن نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر ڈاکومینٹری بھی دیکھی۔ جاسنڈا آرڈرن نے پنجاب حکومت کے ماحول دوست اقدامات اور آلودگی کے خاتمے کے لیے کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز سے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن (Dame Jacinda Ardren) نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے حکومت پنجاب کی حکمت عملی سے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ جاسنڈاآرڈرن نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مختصر وقت میں ماحولیاتی بہتری کے لیے جرأتمندانہ اقدامات کیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاسنڈا آرڈرن کے بطور وزیر اعظم نیوزی لینڈ کے عوام کی خدمت کو خراج تحسین پیش کیا۔
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء رانا سکندرحیات اور ذیشان رفیق بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks! https://www.binance.com/en-NG/register?ref=YY80CKRN