خطرناک دھاتی اور کیمیکل ڈور کے استعمال پر تشویش، انتظامیہ کو سخت کارروائی کا حکم دینے کی استدعا
لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں پتنگ بازی پر عائد پابندی کے باوجود اس غیر قانونی سرگرمی کے جاری رہنے کے خلاف عدالت میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سرکاری پابندی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں خفیہ طور پر پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پتنگ بازی کے دوران دھاتی اور کیمیکل ڈور کے استعمال سے موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں کو سنگین حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ماضی میں بھی اس خطرناک کھیل کے باعث کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیا جائے اور پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کو اس غیر قانونی سرگرمی کے خلاف سخت اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سک