پی ٹی آئی میں بلدیاتی الیکشن پر اختلافات شدت اختیار کر گئے — پارلیمانی بورڈ تحلیل

ریجنل صدور کو اعتماد میں نہ لینے پر رہنماؤں کا احتجاج — آئین کے مطابق نئے بورڈ کی تشکیل کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ سیکرٹری جنرل کی جانب سے ریجنل صدور کو اعتماد میں لیے بغیر پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے پر رہنماؤں نے احتجاج کیا، جس کے بعد سلمان اکرم راجہ نے بورڈ تحلیل کر دیا۔ پارٹی قیادت آئین کے مطابق نیا پارلیمانی بورڈ آج تشکیل دے گی، جس میں ریجنل صدور، ٹکٹ ہولڈرز، ایم این ایز اور سینیٹرز کو شامل کرنے کا امکان ہے۔
