پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو بھجوا دیا

پی سی بی 31 جنوری تک نام تبدیل کر سکتا ہے، ورلڈ کپ میچز سب سری لنکا میں کھیلیں جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ابتدائی اسکواڈ اور ریزرو کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث روف شامل ہیں، جبکہ پی سی بی 31 جنوری تک اسکواڈ میں تبدیلی کر سکتا ہے۔ اس کے بعد ٹیم میں کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی تکنیکی کمیٹی کی اجازت ضروری ہوگی۔ پی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کرے گا تاکہ سری لنکا کے خلاف ایک یا دو کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو دیکھ سکے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا اور پاکستان اپنی تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔
