پاکستانی فلم ’’گھوسٹ سکول‘‘ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 میں شامل
پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ مقبول پاکستانی فلم ’’گھوسٹ سکول‘‘ کو ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 میں نمائش کے لیے باضابطہ طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ریڈ سی فلم فیسٹیول دنیا کے اہم ترین بین الاقوامی فلمی میلوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں دنیا بھر سے منتخب فلمیں عالمی سطح کے پلیٹ فارم پر اپنی کہانیاں پیش کرتی ہیں۔”گھوسٹ سکول” کو اس کی مضبوط کہانی، تخلیقی موضوع اور اعلیٰ معیار کی فلم سازی کے باعث فیسٹیول کے آرگنائزرز نے سرکاری طور پر منتخب کیا ہے۔

فلم کے مطابق، ’’گھوسٹ سکول‘‘ میں معاشرتی مسائل، جذبات اور سسپنس کو ایک منفرد انداز میں دکھایا گیا ہے، جسے پاکستانی ناظرین نے بھی بے حد پسند کیا تھا۔
فلم کے بین الاقوامی سطح پر سراہا جانے سے نہ صرف پاکستانی فلم سازوں کا اعتماد بڑھا ہے بلکہ یہ کامیابی ملکی سینما کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی پذیرائی کی بھی عکاس ہے۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کے مختلف حلقوں نے فلم کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے اور یہ فلم دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرے گی۔
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.