پنجاب میں نجی طلباء کے لیے بھی لیپ ٹاپ اسکیم — تعلیم کے میدان میں 2025ء ریکارڈ اقدامات

2025ء میں 10 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم ہوں گے، 26 ہزار اساتذہ کی ریشنلائزیشن، 450 کالجز میں مستقل پرنسپلز تعینات — وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی کارکردگی رپورٹ

پنجاب حکومت نے 2025 میں تعلیم کے شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کو بھی لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال گھوسٹ انرولمنٹ کے خاتمے، اساتذہ کی ریشنلائزیشن، تعلیمی بورڈز کی ای مارکنگ، 10 ہزار ای سی ای رومز اور نیوٹریشن پروگرام کے تحت 11 لاکھ طلباء کو سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ 10 ہزار لیپ ٹاپ نجی طلباء میں تقسیم کیے جائیں گے۔
