وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں صفائی کے نظام میں آنے والی واضح تبدیلی عوامی ریلیف کی جانب بڑا قدم ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں صفائی کے نظام میں آنے والی واضح تبدیلی عوامی ریلیف کی جانب بڑا قدم ہے۔

پنجاب بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں نمایاں اور تیز رفتار بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ مختلف شہروں میں صفائی کے انتظامات، مانیٹرنگ سسٹم، اور کوڑے کی مؤثر تلفی کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان نے ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ کی کارکردگی کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے صفائی کے شعبے میں حقیقی تبدیلی لا کر عوام کو بڑا ریلیف فراہم کیا ہے۔

وزیر اعظم کے مطابق یہ پروگرام شہروں کو صاف، صحت مند اور جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ شہری علاقوں میں ورک فورس میں اضافہ، مشینری کی اپ گریڈیشن، اور کوڑا کرکٹ کی بروقت صفائی نے عوامی اعتماد میں بھی اضافہ کیا ہے۔