امریکی حملہ غیر قانونی اور غیر دانش مندانہ تھا، کاملا ہیرس

ٹرمپ کے اقدامات سے امریکا نہ محفوظ ہوا، نہ مضبوط اور نہ ہی سستا، سابق نائب صدر کا بیان

امریکا کی سابق نائب صدر اور ڈیموکریٹ سیاست دان کاملا ہیرس نے وینزویلا پر امریکی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں کاملا ہیرس نے کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے امریکا نہ تو محفوظ ہوا، نہ مضبوط اور نہ ہی عوام کے لیے سستا ثابت ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا غیر قانونی، ظالم اور آمر ہونا اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرتا کہ امریکی حملہ غیر قانونی اور غیر دانش مندانہ تھا۔ کاملا ہیرس کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی تبدیلی یا تیل کے لیے جنگوں کو امریکی طاقت کا مظہر بنا کر پیش کیا جاتا ہے، لیکن اس کی قیمت امریکی عوام کو ادا کرنا پڑتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عوام جنگ نہیں چاہتے اور وہ مسلسل جھوٹ سن سن کر تنگ آ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکا نے ہفتے کے روز وینزویلا پر حملہ کیا، جس دوران امریکی ڈیلٹا فورس نے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو صدارتی محل سے حراست میں لے لیا۔