گوجرانوالہ ڈی سی کالونی میں کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ سے حادثہ
تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی، مقامی افراد نے فوری ریسکیو کر لیا

گوجرانوالہ کی ڈی سی کالونی میں کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کے دوران ایک کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے فوراً بعد قریب موجود مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو گاڑی سے بحفاظت باہر نکال لیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ بچوں کو معمولی چوٹیں آنے کی اطلاع ہے۔ شہریوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی ہے کہ کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روکیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
