کے پی کابینہ نے آپریشن کی منظوری دی، نقل مکانی کے لیے 5 ارب روپے مختص: ثمر ہارون بلور

مسلم لیگ ن کے رہنما ثمر ہارون بلور نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کی کابینہ نے آپریشن کی منظوری دی تھی اور متاثرہ علاقوں میں نقل مکانی کے پروسیجر کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور تیراہ کے قبائل کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت ہر خاندان کو ماہانہ 50 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

کراچی، ایم اے جناح روڈ پر شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی، 7 افراد زخمی
ثرم ہارون بلور نے کہا کہ متاثرہ گھروں کے لیے فی گھر 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن صوبائی حکومت کے ماتحت کام کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 85 ہزار لوگ دہشتگردی سے متاثر ہوئے ہیں، اور دہشتگردی کو صرف کسی ایک قومیت سے منسلک نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مس مینجمنٹ دیکھنا صوبائی حکومت کا کام ہے اور ٹیم ورک کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن حکومت بیٹھنے کو تیار نہیں۔ ثمر ہارون بلور نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ کے پی سنجیدگی سے کام کریں تاکہ تعاون کے ذریعے متاثرہ افراد کی بہتر مدد ممکن ہو سکے۔ انہوں نے فاٹا کے لوگوں کی قربانیوں کو بھی سراہا۔
