پنجاب حکومت کے تعاون سے گوجرانوالہ میٹرو بس پروجیکٹ کی تیاری، شہریوں کو جدید سفری سہولت کی نوید

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر گوجرانوالہ میں پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے کا فیصلہ
گوجرانوالہ، جو پنجاب کا ایک اہم صنعتی اور تجارتی شہر ہے، میں شہری ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی سرپرستی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں گوجرانوالہ میٹرو بس پروجیکٹ کو عملی شکل دینے پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔

تقریباً 26 لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل اس شہر میں ٹریفک کے دباؤ اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر اربن ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے تفصیلی اسٹڈی کی گئی۔ اس منصوبے کے تحت ہائی آکیوپینسی وہیکل (HOV) روٹس کی نشاندہی، بسوں کی تعداد اور مسافروں کے دباؤ کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی گاڑی حادثے کا شکار
تحقیق کے مطابق گوجرانوالہ میں موجود بسوں کی حالت، غیر قانونی ٹرانسپورٹ کے اثرات، اور مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی سی این جی اور ایئرکنڈیشنڈ بسیں متعارف کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پرانی بسوں کی مرمت اور بحالی کا بھی جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے اس منصوبے کا مقصد شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور کم لاگت سفری سہولیات فراہم کرنا، ٹریفک کا دباؤ کم کرنا اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔ ماہرین کے مطابق میٹرو بس منصوبہ گوجرانوالہ کی معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گا اور شہری زندگی کو بہتر بنائے گا۔
