زمینوں پر قبضے کے 3,607 مقدمات کا فوری فیصلہ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا گوجرانوالہ میں تاریخی کارنامہ

موثر حکمرانی اور فوری انصاف پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو خصوصی اعزاز سے نواز دیا گیا،گوجرانوالہ میں وزیراعلیٰ مریم نواز کو بروقت انصاف کی فراہمی پر شاندار خراجِ تحسین

گوجرانوالہ میں ایک پروقار تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو زمینوں پر قبضے کے 3,607 مقدمات میں بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انتظامیہ، وکلا، سول سوسائٹی اور عوامی نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مظلوم اور کمزور طبقات کو فوری انصاف فراہم کر کے عوام کا اعتماد بحال کیا ہے۔ زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف مؤثر کارروائی اور تیز رفتار فیصلے حکومت کی سنجیدہ حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا۔ شرکاء نے اس اقدام کو تاریخی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے معاشرے میں قانون کی بالادستی مزید مضبوط ہوگی۔