شہریوں کا شدید احتجاج — ویسٹ مینجمنٹ کی غفلت کے باعث علاقے میں تعفن، بیماریاں اور آمدورفت میں مشکلات بڑھ گئیں
گوجرانوالہ کے علاقے کھالی بائی پاس میں برسوں سے جمع گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر شہریوں کے لیے سنگین مسئلہ بن چکے ہیں۔ ’’میرا صاف ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام کے باوجود متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی اور مسلسل غفلت نے علاقے کو بدترین حالت میں پہنچا دیا ہے۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق گندگی نہ اٹھائے جانے سے علاقے میں تعفن پھیل چکا ہے جبکہ مچھروں اور بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر گندگی اٹھا کر علاقے کی صفائی کرے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، تاکہ لوگوں کو صحت بخش ماحول فراہم کیا جا سکے۔
