گوجرانولہ سٹی کے علاقے کھیالی بائی پاس، محلہ سردار کالونی، 25 فٹا بازار، گلی نمبر 7 میں گھروں کے درمیان واقع ایک خالی پلاٹ گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکا ہے۔
عوامی صحت سے کھیلنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں!

گوجرانولہ سٹی کے علاقے کھیالی بائی پاس، محلہ سردار کالونی، 25 فٹا بازار، گلی نمبر 7 میں گھروں کے درمیان واقع ایک خالی پلاٹ گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکا ہے۔
تصاویر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح کوڑا کرکٹ جمع ہونے سے شدید بدبو پھیل رہی ہے، جس کے باعث علاقہ مکین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی بار گوجرانولہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور متعلقہ سپرویزر کو شکایات کر چکے ہیں، مگر ہر بار یہی جواب دیا جاتا ہے کہ
❝ گاڑیاں دستیاب نہیں ❞
سوال یہ ہے کہ اگر گاڑیاں نہیں تو عوام کا قصور کیا ہے؟
اہلِ علاقہ نے **ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ** سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ
فوری نوٹس لیا جائے
غیر ذمہ دار سپرویزرز کے خلاف کارروائی کی جائے
رہائشی آبادی سے گندگی کے ڈھیر فوری طور پر اٹھوائے جائیں
عوامی صحت سے کھیلنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں!