ہارڈک پانڈیا سے منگنی اور حاملہ ہونے کی افواہوں پر ماہیکا شرما نے خاموشی توڑ دی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا اور نوجوان سپر ماڈل ماہیکا شرما کے حوالے سے گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر منگنی اور نئی شروعات کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔ حال ہی میں دونوں نے منگل وار پوجا میں شرکت کی تھی جسے مداحوں نے نئی شروعات سے جوڑتے ہوئے مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دی تھیں۔
سوشل میڈیا پر اس وقت بحث مزید تیز ہوگئی جب ماہیکا شرما کو انگلی میں ایک چمکتی ہوئی بڑی انگوٹھی پہنے دیکھا گیا۔ کئی صارفین نے جوڑے کے جلد منگنی کرنے کا اندازہ لگایا جبکہ کچھ نے تو ماہیکا کے حاملہ ہونے کی بات بھی کرنا شروع کر دی۔
پھیلتی افواہوں پر ماہیکا نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ردعمل دیا۔ انہوں نے ایک گرافک تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ انٹرنیٹ دیکھنے کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں منگنی کر چکی ہوں حالانکہ میں تو بس اچھی جیولری روز پہنتی ہوں۔
اسی کے ساتھ انہوں نے حمل کی افواہوں پر بھی طنزیہ انداز میں ایک اور اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ اگر میں حاملہ ہونے کی افواہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایسی ڈریس پہن کر آجاؤں جو ان افواہوں کو مسترد کردے تو کیا کرو گے؟

"بدلیں خود کو بدلے گا زمانہ"