بنگلہ دیشی کرکٹرز اور شاہ رخ خان انتہا پسندوں کے نشانے پر — سنگین دھمکیاں منظر عام پر

انڈیئن پریمیئر لیگ میں سرگرمیوں پر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو تشدد کی دھمکیاں، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان

پاکستانی کرکٹرز کے بعد اب بنگلہ دیشی کھلاڑی بھی بھارتی انتہا پسند ہندو گروہوں کے نشانے پر آگئے ہیں۔ ’’جنگ‘‘ کے مطابق انتہا پسند ہندو کارکن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں دھمکی دی ہے کہ اگر بنگلہ دیشی کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیلنے آئے تو انہیں مارا جائے گا اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے اگر کسی بنگلہ دیشی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا تو وہ بھی تشدد سے نہیں بچیں گے۔

کارکن نے ماضی میں فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی پر حملے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جاتا۔ یاد رہے کہ آئی پی ایل 2026 کی نیلامی میں مستفیض الرحمٰن واحد بنگلہ دیشی کھلاڑی ہیں جنہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 9.2 کروڑ روپے میں خریدا، جبکہ حالیہ سیاسی کشیدگی کے باعث بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات پہلے ہی تناؤ کا شکار ہیں۔