ارشاد بھٹی کا مؤقف، میرا کو ادائیگی پر تنقید غیر ضروری، خواتین کا احترام لازم

سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھا جانا چاہیےسینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے اداکارہ میرا کو پوڈکاسٹ میں شرکت کے عوض معاوضہ دینے کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کا حق ہے اور اس پر تنقید مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لیے تمام خواتین قابل احترام ہیں اور کسی بھی معاملے پر یکطرفہ رائے قائم کرنے کے بجائے تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھنا ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی بحث میں توازن اور حقائق کو مدنظر رکھنا چاہیے۔