اولمپک ریکارڈ ہولڈر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 35 ویں نیشنل گیمز میں جیولن تھرو ایونٹ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

اداکار سہیل سمیر پہلی بار اپنی طلاق کے حوالے سے بول پڑے
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان واپڈا کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم نے81.81 میٹردور نیزہ پھینک کر شرکا پر واضح سبقت حاصل کی۔

ارشد ندیم کے قریبی حریف اور اسلامی یکجہتی گیمز میں سلور میڈل حاصل کرنے والے یاسر سلطان نے70.77 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسری پوزیشن لیکر سلورمیڈل پر قبضہ کیا، یاسر سلطان کا تعلق بھی پاکستان واپڈا سے ہے۔

پاکستان آرمی کے محمد ابرار نے 68۔67 میٹر دور نیزہ پھینک کر تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل پر قبضہ جمالیا۔