اسرائیلی چینل 12 کا دعویٰ: ایران کے پاس سپر سونک میزائل ٹیکنالوجی اور 300 تباہ کن میزائل موجود



اسرائیلی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے الٹرا اور سپر سونک میزائل ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے، جو جدید دفاعی نظاموں کو بھی چکما دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت ایران کے پاس تقریباً 300 ایسے طاقتور اور تباہ کن میزائل موجود ہیں جو کسی بھی بڑے حملے کی صورت میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں طاقت کے توازن کو مزید حساس بنا سکتی ہے۔ رپورٹ کے ساتھ جاری کی گئی تصویر چین کے جدید سپر سونک میزائل سے منسوب کی جا رہی ہے۔
