سہیل آفریدی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سینئر سول جج عباس شاہ کی عدالت نے گرفتاری اور پیشی کا حکم دیا، سماعت 17 جنوری تک ملتوی

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ وارنٹ ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں سہیل آفریدی کی عدم حاضری کے باعث جاری کیے گئے ہیں۔ کیس کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی اور عدالت نے حکم دیا کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ مقدمہ این سی سی آئی اے کی طرف سے پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا اور کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
