اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے.اسلام آباد، لاہور، پشاور اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ احتیاطاً گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ حکام کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ کسی بھی ممکنہ نقصان کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔