داڑھی کے نئے ضوابط پر سختی، افغانستان میں 20 امدادی کارکنوں کی گرفتاری

حکام کی کارروائی کے بعد انسانی حقوق اور امدادی سرگرمیوں پر سوالات اٹھنے لگے ، افغانستان میں داڑھی کے حوالے سے نافذ ضوابط کی خلاف ورزی پر 20 امدادی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کارکنوں کو مبینہ طور پر داڑھی چھوٹی رکھنے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا۔ اس واقعے کے بعد انسانی حقوق کے حلقوں اور امدادی تنظیموں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ حکام نے معاملے کی مزید وضاحت نہیں کی۔