ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان کا پندرہ رکنی سکواڈ جاری

راشد خان کی قیادت میں افغان ٹیم 19 سے 22 جنوری تک ویسٹ انڈیز سے تین میچ کھیلے گی

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ راشد خان کپتان کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ تین میچوں پر مشتمل سیریز 19 سے 22 جنوری تک متحدہ عرب امارات میں افغان میزبانی میں کھیلی جائے گی۔ سکواڈ کا اعلان نیشنل سلیکشن کمیٹی نے کیا جس کے بعد ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہو جائے گی۔
