سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت



آزاد کشمیر کی اہم قیادت، مختلف جماعتوں کے رہنما اور سرکاری حکام نمازِ جنازہ میں شریک

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی نمازِ جنازہ میں آزاد کشمیر کی سیاسی، سماجی اور مذہبی قیادت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سمیت مختلف جماعتوں کے رہنما، سرکاری افسران اور عوامی حلقوں نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئی جبکہ پاکستان آرمی کے دستے نے گن کیرج کے ذریعے آخری رسومات ادا کیں۔