واشنگٹن میں اہم مذاکرات — امریکا کا پاکستان ریلوے کیلئے لوکوموٹیوز کی فراہمی میں دلچسپی کا اظہار

آئی ایم ایف اجلاس کے دوران امریکی وفد سے ملاقاتیں، امریکی تجارتی مفادات کے تحفظ کو ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح قرار دیا گیا
سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کو ریلوے انجن فراہمی اور معدنی وسائل میں تعاون کی پیشکش دو ماہ قبل واشنگٹن میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے دورے کے دوران ہوئی۔ ملاقات آئی ایم ایف سالانہ اجلاس کے موقع پر امریکی خصوصی معاونین ریمونڈ ایموری کاکس اور رکی گل کے ساتھ ہوئی جہاں امریکی حکام نے ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیحات میں امریکی تجارتی مفادات کے تحفظ کو اہم قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق رکی گل نے پاکستانی حکام سے امریکی لوکوموٹیوز کی خریداری کیلئے حمایت طلب کی، جس کیلئے پہلے ہی ٹینڈر جاری کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے چند سال قبل امریکا سے 55 لوکوموٹیوز خریدے تھے جبکہ پاکستان ریلویز اس وقت شدید مالی مسائل کا سامنا کر رہی ہے اور زیادہ تر انجنوں کی مرمت اور بحالی پر انحصار کر رہی ہے۔حال ہی میں 100 ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹیوز کی مرمت کے منصوبے کی لاگت بڑھا کر 16 ارب روپے کر دی گئی ہے جس سے ریلوے کے آپریشنز پر مزید مالی دباؤ سامنے آیا ہے۔

Siasat ki To Baat Hi Kuch Alag Hai Kiun Rana Sahib!
Good