امریکا میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں معروف ٹک ٹاکر ڈریم ڈول بری جان کی بازی ہار گئیں

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، فائرنگ کی وجوہات جاننے کی کوشش جاری
امریکا میں پیش آنے والے ایک افسوسناک فائرنگ کے واقعے میں معروف ٹک ٹاکر ڈریم ڈول بری ہلاک ہو گئیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے، جبکہ حملے کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔