برطانوی جریدے کی سنسنی خیز رپورٹ منظر عام پر
🔹 برطانوی جریدے کی سنسنی خیز رپورٹ منظر عام پر

برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف نے اپنی تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ممکنہ طور پر جان بوجھ کر گرایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق حادثے کی تحقیقات میں ایسے شواہد ملے ہیں جو طیارے کے تباہ ہونے کو صرف تکنیکی خرابی نہیں بلکہ ارادے سے کیے گئے عمل کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
دی ٹیلی گراف نے بتایا کہ تحقیقاتی ماہرین نے طیارے کے بلیک باکس، کوک پٹ ریکارڈنگ اور گراونڈ کمیونیکیشن کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے، جس میں متعدد مشکوک پہلو سامنے آئے ہیں۔
اگرچہ رپورٹ میں حتمی نتیجہ جاری نہیں کیا گیا، تاہم اس میں کہا گیا ہے کہ حادثہ “غیر معمولی حالات” کے تحت پیش آیا اور کئی شواہد پائلٹ کے رویے اور پرواز کے آخری لمحات پر سوالات اٹھاتے ہیں۔

بھارتی سول ایوی ایشن حکام نے اس رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی مزید گہرائی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور کوئی بھی فیصلہ مکمل شواہد سامنے آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔
عوامی حلقوں اور فضائی ماہرین نے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی سطح پر شفاف تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔

Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?