ایران نے عالمی انٹیلیجنس نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا
حیران کن انکشاف: آیت اللہ خامنہ ای کی حکمتِ عملی سے اسرائیل، سی آئی اے، موساد اور اسٹارلنک نیٹ ورک ناکام

روس کی ٹیکنالوجی سے اسٹارلنک سگنلز ٹریس، ایران کے اندر خفیہ نیٹ ورک جڑ سے پکڑ لیا گیا




آٹھ فروری کو پاکستان کے اندر بیرونی طاقتوں کا کٹھ جوڑ، کیا ہونے جا رہا ہے پاکستان میں تباہی کُن رپورٹس آ رہی ہیں، پاکستان میں بیروزگاری کی بڑھتی ہوئی آبادی اور یہ دھنگے فسادات آخر کب تک؟
ایران کے اندر ایک ایسا غیر معمولی سیکیورٹی آپریشن سامنے آیا ہے جس نے دنیا کی بڑی انٹیلیجنس طاقتوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نگرانی میں ایک حکمتِ عملی کے تحت اسٹارلنک انٹرنیٹ نیٹ ورک کو بطور جال استعمال کیا گیا۔
ایران نے روس سے جدید ریڈیو فریکوئنسی ٹریکنگ ٹیکنالوجی حاصل کی جس کے ذریعے ملک میں اسمگل ہونے والی ہزاروں اسٹارلنک ڈیوائسز کے سگنلز مانیٹر کیے گئے۔ جیسے ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ بند ہوا، اسٹارلنک ٹرمینلز فعال ہوئے اور ان کے سگنلز کی مدد سے ایک ایک مقام کی نشاندہی کی گئی۔

سیکیورٹی اداروں نے گھروں، عمارتوں اور علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے نہ صرف ڈیوائسز بلکہ ان سے جڑے افراد، اسمگلرز اور مبینہ خفیہ نیٹ ورک کو بھی گرفتار کر لیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ویڈیوز اور معلومات یورپ میں موجود اسرائیلی نیٹ ورکس کو بھیجی جا رہی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی دوران اسرائیل کو گمراہ کن سگنلز بھی دیے گئے، جس سے انہیں بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا۔ ایران نے امریکہ کو سخت پیغام دیا کہ کسی حملے کی صورت میں امریکی اور اسرائیلی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا، جس کے بعد مبینہ طور پر فضائی کارروائی روک دی گئی۔

ماہرین کے مطابق یہ آپریشن جدید انٹیلیجنس جنگ میں ایک تاریخی موڑ تصور کیا جا رہا ہے، جس نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔