اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ردعمل دیتے ہوئے اپنا مؤقف سامنے رکھ دیا ہے۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی مہنگی ہونے کی اطلاعات درست نہیں اور اس حوالے سے کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان اوگرا نے وضاحت کی کہ ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو کیا جاتا ہے، اس لیے موجودہ قیمتیں تاحال برقرار ہیں اور حالیہ دنوں میں کسی اضافے کا اطلاق نہیں ہوا۔
اوگرا حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور درست معلومات کے لیے مستند ذرائع سے رجوع کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ مہینے کے لیے قیمتوں میں معمولی ردوبدل کیا گیا تھا، تاہم فی الحال کسی نئی تبدیلی کا اعلان سامنے نہیں آیا۔