راولپنڈی: ایمبولینس میں خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دے دیا

ریسکیو عملے کی بروقت مدد سے ماں اور نومولود دونوں محفوظ، اسپتال منتقل کر دیا گیا۔راولپنڈی میں ایک خاتون نے اسپتال پہنچنے سے قبل ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محفوظ انداز میں زچگی کا عمل مکمل کروایا۔ بعد ازاں ماں اور نومولود کو مزید طبی معائنے اور نگہداشت کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں دونوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔