بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا، لاہور میں بارش کے کتنے امکانات؟

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ بدستور جاری ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش برسانے والا نیا موسمی سسٹم آج رات پاکستان میں داخل ہو جائے گا۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق اس سسٹم کے زیرِ اثر مری، گلیات اور شمالی علاقہ جات میں بارش کے ساتھ برفباری کے بھی واضح امکانات موجود ہیں۔ لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل تو چھائے رہیں گے تاہم بارش کے امکانات کم ہیں، جبکہ ہلکے بادل بن کر بغیر برسے گزرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا خدشہ ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks! https://www.binance.info/cs/register?ref=OMM3XK51