سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کی اہلیہ نورین اسلم کا فلم “دھریندر” کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کی اہلیہ نورین اسلم نے بالی وڈ فلم “دھریندر” میں اپنے شوہر کے کردار کی مبینہ منفی اور مسخ شدہ عکاسی پر شدید احتجاج کیا ہے۔ نورین اسلم کا کہنا ہے کہ فلم میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا گیا ہے اور شہید چوہدری اسلم کی پیشہ ورانہ خدمات اور قربانیوں کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔



پاکستان مخالف پروپیگنڈا اور منفی عکاسی کا الزام، عالمی سطح پر مقدمات کی وارننگ

انہوں نے خاص طور پر لیاری اور بدنام زمانہ ملزم رحمان ڈکیت کے کردار کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر دکھانے پر اعتراض کیا ہے، جس سے عوام میں غلط تاثر پیدا ہو رہا ہے۔ نورین اسلم نے واضح کیا کہ اگر فلم میں شہید افسر کی شخصیت کو مسخ کیا گیا تو وہ عالمی سطح پر فلم کے ڈائریکٹرز اور اسکرین رائٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔

واضح رہے کہ فلم “دھریندر” 5 دسمبر 2025 کو ریلیز ہوئی، جس نے بھارت میں 6 دنوں کے دوران 188.60 کروڑ روپے جبکہ بیرونِ ملک 44.08 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ تاہم خلیجی ممالک میں فلم پر پابندی کے باعث اس کی مجموعی کمائی کو بڑا دھچکا لگنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.
Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you. https://www.binance.info/lv/register?ref=SMUBFN5I