بجلی کے نظام کی جدیدیت کی جانب پیشرفت، سمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار

حکومت کا بجلی چوری روکنے اور شفاف بلنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ ، حکومت نے بجلی کے نظام کو جدید بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سمارٹ میٹرز کی تنصیب کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد بجلی چوری کی روک تھام، بلنگ کے نظام میں شفافیت اور صارفین کو درست معلومات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

حکام کے مطابق سمارٹ میٹرز کے ذریعے بجلی کے استعمال کی حقیقی وقت میں نگرانی ممکن ہو سکے گی، جس سے نہ صرف نقصانات میں کمی آئے گی بلکہ توانائی کے مؤثر استعمال کو بھی فروغ ملے گا۔ یہ پیشرفت ملک کے توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔