West Midlands میں طوفان گوریٹی کی وجہ سے شدید برفباری، برمنگھم ائیرپورٹ رن وے بند

100 میل فی گھنٹہ طوفانی ہوائیں، لندن اور کارنوال میں شہری گھروں میں محصور، انتظامیہ کا غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ

برطانیہ میں برفانی طوفان گوریٹی کی شدت کے باعث ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ طوفان کے دوران 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے نتیجے میں برمنگھم ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے رن وے بند کرنا پڑا۔

کارنوال میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے اور طوفان کی شدت کے باعث انتظامیہ نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لندن میں بھی سخت موسم کے سبب شہری گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ ویسٹ مڈلینڈز ریجن کے لیے ایمبر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا جا سکے۔