بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد ساجد احمد گرفتار کرلیا

کوئٹہ میں پریس کانفرنس، گرفتار دہشت گرد اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل اور سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کا مواد پھیلانے میں ملوث

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے پنجگور کے اہم آپریشن کے دوران دہشت گرد ساجد احمد کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی بلوچستان کے ڈی آئی جی اعزاز گورایہ نے بتایا کہ ساجد احمد اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہے اور سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کا مواد پھیلانے میں مرکزی کردار ادا کر رہا تھا۔ اس کے علاوہ جہانزیب مہربان اور دیگر افراد بھی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ صوبے بھر میں پولیس کی عملداری موجود ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ضلع میں ادارے کی شاخیں قائم کی جا رہی ہیں۔
