سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں، آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 52 جبکہ 5 جولائی سے اب تک 88 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

بلوچستان کے علاقے شعبان میں پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس کی جانب سے مشترکہ “آپریشن شعبان” کامیابی سے جاری ہے، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف تازہ کارروائیوں میں مزید 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
دہشت گردوں کو فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد علاقے کو دہشت گرد عناصر سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران اب تک ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 52 ہو چکی ہے، جبکہ 5 جولائی سے مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 88 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک “آپریشن شعبان” بلا تعطل جاری رہے گا اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔