حکومت بلوچستان نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ہڑتال پر 6 ماہ کی پابندی عائد کردی

محکمہ سکول ایجوکیشن کا فیصلہ: تعلیمی سرگرمیوں کا بلا تعطل تسلسل یقینی بنانے کے لیے سخت قانونی اقدامات کا اعلان

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں تعلیمی خدمات کو ضروری قرار دیتے ہوئے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ہر قسم کی ہڑتال اور تالہ بندی پر 6 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں اساتذہ اور تعلیمی عملے کی ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ بلوچستان سپیشل ایجوکیشن سروسز ایکٹ 2019 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ فیصلہ عوامی مفاد میں تعلیمی سرگرمیوں کا مسلسل تسلسل برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ سرکاری ملازمین سمیت اساتذہ کسی بھی قسم کی ہڑتال نہیں کر سکیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اس کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
