بوریوالا یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے پر وہاڑی پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر کو گرفتار کرلیا ۔
بوریوالا یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے پر وہاڑی پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر کو گرفتار کرلیا ۔

ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے سوشل میڈیا پر اسسٹنٹ پروفیسر کی جانب سے طالبات کو ہراساں کرنے ویڈیو وائرل ہونے پر سختی سے نوٹس لیا تھا۔ پولیس تھانہ شیخ فاضل نے سب انسپکٹر دلشاد حسین کی مدعیت میں اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل ملک کاظم حسین پر مشتمل ٹیم نے ملزم کو گرفتار کےحوالات میں بند کر دیا ہے۔

3 پاکستانی قیدی واہگہ اٹاری بارڈر سے پاکستان پہنچ گئے
ڈی پی او وہاڑی کے مطابق خواتین کو تعلیمی اداروں، بازاروں اور کام کرنے والی جگہوں پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایسی شکایت پر فوری ایکشن ہوگا۔