اداکارہ خوشی مکھرجی کا چونکا دینے والا دعویٰ — “سوریا کمار یادیو میرے ساتھ رشتہ میں تھے”

اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں کرکٹرز ڈیٹ کرنے میں دلچسپی نہیں — “بہت سے رابطے میں رہے مگر اب کوئی تعلق نہیں

بھارتی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ خوشی مکھرجی نے انڈین کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادیو کے حوالے سے ایک حیران کن بیان دے کر مداحوں کو چونکا دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ اور سوریا کمار یادیو ماضی میں تعلقات میں رہ چکے ہیں، جبکہ کئی کرکٹرز ان سے رابطے میں رہے ہیں۔ خوشی مکھرجی نے کہا کہ وہ افواہوں سے دور رہنا چاہتی ہیں اور اب وہ کسی بھی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتیں۔ ان کے مطابق سوریا کمار یادیو انہیں کافی میسجز کرتے تھے، لیکن اب دونوں میں کوئی بات چیت یا تعلق باقی نہیں رہا۔
