بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے

جمعہ کی صبح اسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے بیٹے کو جنم دیا۔جوڑے نے اب تک سوشل میڈیا پر بیٹے کی آمد کی اطلاع نہیں دی، البتہ ذرائع نے ہرش اور بھارتی کے دوسرے بچے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔

ان دنوں بھارتی کوکنگ شو ‘لافٹر شیف’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، بھارتی اس شو کی میزبان ہیں جسے بھارتی ٹیلی ویژن پر نشر کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی اور ہرش کے ہاں پہلے بچے لکش سنگھ لمباچیا کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔