ثناء یوسف قتل کیس؛ ملزم عمر حیات نے اعترافِ جرم سے انکار کر دیا

عدالت میں دفعہ 342 کے تحت بیان قلمبند، ملزم کا کہنا ہے کہ نہ کوئی اعتراف کیا اور نہ ہی کوئی انکشاف ، ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ملزم عمر حیات کا دفعہ 342 کے تحت بیان قلمبند کر لیا گیا۔

عدالت میں اپنے بیان کے دوران ملزم نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے قتل کرنے کا کوئی اعتراف نہیں کیا اور نہ ہی تفتیش کے دوران کسی قسم کا انکشاف کیا۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے مزید کارروائی آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی جبکہ مقدمے کی پیش رفت پر عوامی دلچسپی برقرار ہے.