سیف علی خان نے جان لیوا حملے پر پہلی بار خاموشی توڑ دی

اداکار نے حملے کے بعد پیش آنے والے حالات اور اپنی کیفیت پر پہلی مرتبہ تفصیل سے اظہارِ خیال کیا۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے جان لیوا حملے کے واقعے کے بعد پہلی مرتبہ عوامی طور پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنے جذبات، صحت اور پیش آنے والے حالات پر گفتگو کی۔ انہوں نے مداحوں کی دعاؤں اور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کی محبت نے انہیں حوصلہ دیا۔