جدہ میں یومِ دفاعِ پاکستان کی تقریب، قائداعظم اور شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت | Jeddah Saudi Arabia
سعودی عرب کے شہر جدہ میں کبابش آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان اور قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مقررین اور شعراء نے قائداعظم اور شہدائے وطن کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یومِ دفاع قوم کی قربانیوں اور عزم کی یاد دلاتا ہے، جبکہ قائداعظم کے افکار اتحاد، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی کا درس دیتے ہیں۔
تقریب کی صدارت نعیم حامد الحامد نے کی، جبکہ پریس قونصلر عرفان چوہدری اور سابق پرنسپل پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ عتیق الرحمن مہمانانِ خصوصی تھے۔ نظامت معروف شاعر آفتاب ترابی نے کی۔
آر جے فواد، ڈاکٹر آصف علی خان اور انجینئر افضل غازی نے اظہارِ خیال کیا، جبکہ فیصل طفیل، عمران اعوان، آفتاب ترابی، بنت الحسن، اطہر نفیس عباسی اور نعیم حامد الحامد نے اپنا کلام پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر عرفان چوہدری اور عتیق الرحمن کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔