دبئی سیر کی تصاویر پر صارفین کی کڑی تنقید، کچھ نے تعریف بھی کر دی

پاکستان کی نامور اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں اپنے شوہر عدیل حیدر کے ہمراہ دبئی کے سفر کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔ تصاویر میں جوڑا کروز پر سمندر کی سیر کرتا نظر آ رہا ہے جہاں جویریہ عباسی نے سرخ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ ان کے شوہر جینز، ٹی شرٹ اور کوٹ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے لباس کو نامناسب اور حد سے زیادہ بولڈ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ لباس ہماری ثقافت سے مطابقت نہیں رکھتا جبکہ کچھ نے عمر کا حوالہ دیتے ہوئے بھی سخت رائے دی۔
تاہم دوسری جانب کچھ مداحوں نے جویریہ عباسی کے اعتماد اور اسٹائل کو سراہتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ 52 سالہ جویریہ عباسی نے گزشتہ سال اپنے قریبی دوست عدیل حیدر سے دوسری شادی کی تھی۔ اس سے قبل وہ اداکار شمعون عباسی کی اہلیہ رہ چکی ہیں اور ان کی بیٹی عنزیلہ عباسی بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔