حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جیٹ فیول (ایوی ایشن فیول) کی قیمت میں بھی مزید اضافہ کر دیا ہے۔

نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد فضائی شعبے پر اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ نئی قیمتیں سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
