ڈائیلاگ کے دروازے کھلے ہیں، مینڈیٹ ملے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں: طارق فضل چوہدری

مذاکرات سیاست کا دوسرا نام ہیں، وزیراعظم متعدد بار بات چیت کی پیشکش کر چکے ہیں، وفاقی وزیر پارلیمانی امور ، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈائیلاگ کمیٹی کو چاہیے کہ وہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے باقاعدہ مینڈیٹ حاصل کرے، اگر مینڈیٹ مل جاتا ہے تو حکومت ہر سطح پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ مذاکرات سیاست کا دوسرا نام ہیں اور وزیراعظم پانچ سے زائد مرتبہ کھل کر مذاکرات کی بات کر چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ہمیشہ ڈائیلاگ کے حق میں رہی ہے اور کوئی بھی ایسا مسئلہ نہیں جسے بات چیت کے ذریعے حل نہ کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھیں۔ ان کے مطابق تمام وزارتوں کی کارکردگی شفاف انداز میں سب کے سامنے ہے، تاکہ عوام خود جائزہ لے سکیں۔